امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار اسنوڈن کی روسی شہریت کیلئے درخواست

November 03, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن اور ان کی اہلیہ نے روسی شہریت کیلئے درخواست دے دی ہے، اسنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہونے والے بچے کے مستقبل کیلئے روسی شہریت چاہتے ہیں، امریکی شہریت برقرار رکھیں گے۔ روسی نیوز ایجنسی نے اسنوڈن کے وکیل کے حوالے سے بتایا کہ اسنوڈن کی اہلیہ آئندہ ماہ تک ماں بننے والی ہیں۔ اسنوڈن نے 2013 میں عالمی جاسوسی پروگرام سے متعلق امریکی خفیہ دستاویزات لیک کی تھیں جس کے بعد انہوں نے روس میں پناہ حاصل کرلی تھی۔