پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1368 پوائنٹس کا اضافہ

November 03, 2020

امریکی الیکشن سے قبل پاکستان سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹس میں خریداری کی لہر نظر آئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 227 ارب روپے بڑھ گئی، جبکہ 100 انڈیکس 3.5 فیصد اضافے پر بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے خریداری کی لہر رہی، 100 انڈیکس ایک ہزار 368 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا۔


ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 1385 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، شیئرز بازار میں آج 402 کمپنیوں کے 38 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 79 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 227 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 482 ارب روپے ہوگئی ہے۔