عوام نے سمجھا کہ کورونا ختم ہوگیا، اسد عمر

November 04, 2020

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں عوام نے سمجھا کہ کورونا ختم ہوگیا ہے اور حفاظتی تدابیر پر عمل بالکل کم ہوگیا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آغاز سے اب تک مثبت کیسز کی شرح اور اموات میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ امید ہے ایسی صورتحال میں نہیں جائیں گے کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد شادی کی تقریبات آؤٹ ڈور کی جائیں، اس سے خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ حکومت کا زیادہ زور ماسک کی پابندی پر ہے۔