ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

November 05, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری پر 18نومبر تک ملتوی کردی۔