نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، حکومت کے قانون سازی سمیت متعدد اقدامات

November 05, 2020

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) نیا پاکستان ہاو سنگ منصوبہ اگرچہ سست روی کا شکار ہے تاہم موجودہ حکومت نے اپنے دو سال کے دوران گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں سے قرضے حاصل کرنے میں آسانیاں فراہم کر نے کیلئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت مکانات کی تعمیر کیلئے فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ پروگراموں پر رواں مالی سال کے دوران 18 ارب خرچ کریگی،حکومت نے دسمبر 2019ء میں بھارہ کہو پراجیکٹ کے گرین انکلیو ون سمیت مختلف تعطل کا شکار منصوبوں کو بحال کیا اور درخواست گزاروں کو 3282 پلاٹ الاٹ کئے۔