کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پرواز واپس، مسافروں کی پی آئی اے حکام سے تلخ کلامی

November 06, 2020

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز ٹیک آف پوائنٹ سے واپس بلوالی گئی، جس کے بعد مسافروں کی کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے حکام سے تلخ کلامی ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 352 کو فنی خرابی کی وجہ سے واپس بلوالیا گیا، طیارے کے کاک پٹ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ جانے والی پرواز کا جہاز تبدیل کیا جارہا ہے، اب یہ پرواز شام 7 بجے کوئٹہ روانہ کی جائیگی۔