قتل میں نامزد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات

November 07, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود، جسٹس منیب اختراورجسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے ۔ملزم کیجانب سے کیس کی پیروی الطاف خان ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم وقار پر الزام تھا کہ اس نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں دیگر ملزمان وقار، مجیب، مومند اورناصرکیساتھ ملکر نورباغ کوقتل کردیا تھا اور درخواست گزار ملزم نے موقعہ واردات پر ملزمان کو موٹرسائیکل پر لانے کی معاونت کی تھی۔ہائیکورٹ سے اپیل خارج ہونے پر ملزم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل الطاف خان نے عدالت کو بتایا کہ اسکے موکل کو ایف آئی آرمیں براہ راست چار ج نہیں کیا گیابلکہ وقوعہ سے فرار ہونے والے ملزمان کی مدد کا الزام ہے جبکہ استغاثہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد بھی پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرلی۔