اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے: عثمان بزدار

November 08, 2020


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک دشمن بیانیے پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی ظاہر کرتا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے، عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔