وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے دور دراز علاقے عافی بند کا دورہ کیا اور وہاں اسکول اور پکنک پوائنٹ بنانے کا اعلان کیا۔
اس سے قبل انہوں نے ملتان میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن پہلے بھی ناکام رہی اور یہ اے پی سی بھی ناکام رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تنقید کرنے والے عام آدمی کی مشکلات کا ادراک نہیں رکھتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپنے سابق ادوار میں پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے عناصر اب اے پی سی کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے کی ہدایت کی۔