پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پشاور سے افغانستان تک امن روڈ ریس کا اہتمام کرے، فہمیدہ مرزا

November 10, 2020

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پشاور سے افغانستان تک امن روڈ ریس کا اہتمام کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل سائیکلنگ روڈ ریس چیمپئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریس میں پاکستان سمیت افغانستان کے 110 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، سیکرٹری جنرل نثار احمد، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر انجینئر اشفاق حسین شاہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصور احمد اور محمد اعظم ڈار بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ا سپورٹس صوبوں کے پاس چلی گئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگےآئے، سوئی سدرن گیس کے رضوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ افغانستان کے فصیح اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی شاہدہ پروین کیانی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فاتح کپتان کو ٹڑافی دے رہی ہیں

پاکستان تیر اندازی (آرچری )فیڈریشن نے اپنےہنگامی جنرل کونسل اجلاس میں فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دس نومبر کو پشاور میں دس نومبر کو بلائے گئے غیرقانونی اجلاس کی سخت مذمت کی اور کہا ہے کہ اگر اجلا س طلب کرنے والوں نے نو نومبر تک معافی نہیں مانگی تو 11نومبر کو فیڈریشن کے ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں ان کے خلاف سکٹ ایکشن لیا جائے، لاہور کے ہنگامی اجلاس میں 8 یونٹس میں سے 7 یونٹس نے عارف حسن پر بھرپور اعتماد کیا ، پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کا الیکشن نہیں ہوا تھا۔

جس کی بنا پر انہیں اجلاس میں نمائندگی کی اجازت نہیں دی گئی۔فرسٹ آل سندھ سید خورشید احمد شاہ انویٹیشنل ہاکی ٹورنامنٹ سکھر کیلئے کراچی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،ٹیم میں عامر حسین,عالیان سلیم,عبدالرزاق, علی آفریدی, شہباز علی کپتان, ارباز ایاز, حماد ایاز,شاہ زیب خان, حاتث نصیر, سلطان محمود, خضر الیاس,فرید منصور,شاہ زیب ارباب,حسن علی,نوشاد علی, عبدالوہاب عمر شفیق,فیضان بدر جبکہ منیجر زاہد انور بیگ اور کوچ عاصم خان اور طارق مسعود ہونگے. ایونٹ پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں کھیلا جائے گا۔

الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے
بچوں میں ہاکی تقسیم کی
جارہی ہے

الصغیر ویٹرنز کی جانب سے الصغیر ہاکی کلب کے جونیئر کھلاڑیوں میں ہاکی اسٹکس اور ٹی شرٹس تقسیم کی گئیں ، جونیئر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے اور قومی کھیل کا جذبہ بیدار کرنے کیلئے کلب کے بانی سید صغیر حسین اور سیکریٹری عظمت پاشا کی ہدایات پر یہ اقدام کیا گیا ، حبیب بینک کے سابق کھلاڑی اطہر خان، الصغیر ویٹرنز کے نائب کپتان عامر صدیقی ، محمد عدیل ، منور عباس ، عابد خلیل ، زاہد غفار ، کامران شاہ ، سلمان چوہدری ، اسد ظہیر اور دیگر نے ہاکی اسکٹس اور ٹی شرٹس تقسیم کیں۔

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ائر فورس کے تعاون سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقدہ "راشد منہاس ٹرافی انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نام،فائنل معرکہ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل باؤنس کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے مد مقابل کراچی باسکٹ بال کلب ساؤتھ کو با شکست دیکر انٹر ڈسٹرکٹ چمپئن بن گئی۔

فائنل کے اختتام پر منعقدہ پروقار تقریب میں کھیلوں کی معروف سرپرست پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے پاکستان ائرفورس کی جانب سے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر صدر تقریب پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی، ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، انٹر نیشنل کوچ عبد الناصر بھی موجود تھے ۔