سندھ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ

November 09, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 12343 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 665 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1740499 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے اب تک 150834 پازٹیو کیسز ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق آج کورونا وائرس کے مزید 262 مریض صحتیاب ہوگئےجس کے بعد سندھ بھر میں اب تک 140812 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آج کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2687 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 7335 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 7021 مریض گھروں، 4 مریض آئسولیشن سینٹرز اور مختلف اسپتالوں میں 310 مریض زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا متاثرہ 248 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 35 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے 665 کورونا کیسز میںسے 503 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع جنوبی کراچی میں 190، ضلع شرقی میں 166 اور ضلع وسطی میں 65 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

کورنگی میں 31 ، ضلع غربی 26 اور ملیر میں 25 مزید کیسز ظاہر ہوئےجبکہ حیدرآباد میں 40، بدین میں 24 اور شہید بینظیرآباد میں 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق جامشورو میں 11،سانگھڑ میں 10، دادو اور ٹنڈو الہیار میں 6-6 نئے کیسز سامنے آئےہیں جبکہ گھوٹکی میں 5، خیرپور اور شکارپور میں 4-4 مزید کیسز ظاہر ہوئےہیں۔

اس کے علاوہ لاڑکانہ، قمبر اور ٹنڈو محمد خان میں 3-3 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

ٹھٹھہ اور مٹیاری میں 2-2 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں اور سکھر، سجاول اور عمر کوٹ میں مزید ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں۔