• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار


پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں، وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ گلگت بلتستان میں تھے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گلگلت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہیں، ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ این سی او سی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں1 ہزار 650 افراد کورونا کا شکار ہوئے، جبکہ 9 مریض کورونا کےباعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 ہوگئی، ملک بھر میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہے۔

تازہ ترین