• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 25 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 350 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 46 لاکھ 76 ہزار 263 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 436 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 25 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 519 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 17 ہزار 804 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 921 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 417 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 49 ہزار 542 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 679 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 6 ہزار 577 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 407 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 397 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 288 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 21 ہزار 557 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 238 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 55 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 154 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 703 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 109 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین