جرمن سفیر کا علامہ اقبال کو خراج تحسین

November 09, 2020

جرمن سفیر برائے پاکستان برن ہارڈ شلاگیک نے شاعر مشرق اور مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یوم اقبال کے موقع پر جرمن سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علامہ اقبال کا عکس بھی جاری کیا اور لکھا ’یوم اقبال 2020 مبارک ہو‘۔

اپنے پیغام میں جرمن سفیر نے کہا کہ آج عظیم مفکر اور شاعر علامہ اقبال کوان کے یوم ولادت پر یاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلا شبہ علامہ اقبال کو جرمنی اور جرمن ثقافت سے زندگی بھر انسیت رہی۔

برن ہارڈ شلاگیک نے یہ بھی کہا کہ علامہ اقبال نے مشرقی اور مغربی ثقافت کی مشترکہ پیش قدمی اور انسیت کو اجاگر کیا۔