کشمور، ماں، بیٹی سے زیادتی کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

November 11, 2020

سندھ کے شہر کشمور میں ماں بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایس پی امجد علی شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 5 سال کی بچی اور اس کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فروخت کر دیا تھا۔

ایس ایس پی امجد علی شیخ نے مزید بتایا کہ خاتون نے اغواء کاروں کے چنگل سے بھاگ کر کشمور پولیس کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا تھا۔

ا ن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹی کو ایک ہفتہ قبل کراچی سے نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لایا گیا تھا۔