پی آئی اے کا برطرف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کا فیصلہ

November 11, 2020

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے احکامات پر بر طر ف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے پی آئی اے نے کمیٹی قائم کردی ہے۔

پی آئی اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ارکان میں ڈائریکٹر پریسیشن انجینئرنگ، جنرل منیجر لیگل سروسز، جی ایم فلائٹ سروسز، ڈی جی ایم اور اسسٹنٹ منیجر ایچ آر بھی ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی برطرف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی 15 یوم میں متعلقہ رولز کے مطابق پرسنل ہیرنگ اور سفارشات مرتب کرے گی۔

سفارشات پر مجاز اتھارٹی کے فیصلے سے ہر ایک پیٹیشنرکو 30 نومبر سے قبل آگاہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے ملازمین نے برطرفی کے فیصلوں پرنظر ثانی کے لئے 2019 میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔