افغانستان میں آسٹریلیوی فوجیوں پر جنگی جرائم کے الزامات، تحقیقات کے لیے پراسیکیوٹر نامزد

November 12, 2020

آسٹریلوی وزیراعظم نے افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کی طرف سے جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلوی شہریوں کے لیے اپنی افواج کے حوالے سے یہ ایک مشکل اور تکلیف دہ خبر ہوگی لیکن ان الزامات کی تفتیش اور جوابدہی بہرحال ناگزیر ہے۔

آسٹریلوی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کا تعلق ان کی افغانستان میں 2005 سے 2016 کے دوران تعیناتی سے ہے۔