پی پی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی انتقال کر گئے

November 13, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان انتقال کر گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان کے اہل خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کئی ہفتوں سے زیر علاج تھے۔

اہل خانہ کے مطابق جام مدد علی خان کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے تھے لیکن کورونا سے اُن کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے متاثر ہونے پر تقریباً 1 ماہ سےزائدوقت سے جام مدد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جام مدد علی ایک بہترین انسان اور اچھے دوست تھے، ہم ایک مخلص ساتھی سے آج محروم ہو گئے، اللّٰہ پاک ان کے درجات کو بلند فرمائیں۔

جام مدد علی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر سانگھڑ جام گوٹھ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین آبائی گاؤں جام گوٹھ میں ہی ہو گی۔