ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا

November 13, 2020

ملک میں مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد جمعے کو سونے کی فی تولہ قدر 400 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 343 روپے اضافے سے 96 ہزار 193 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر چھ ڈالر اضافے سے ایک ہزار 878 ڈالر فی اونس ہے۔