کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت، مقدمہ سی کلاس کرنے کی استدعا مسترد

November 14, 2020


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے نوجوان فیضان کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کی، پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل کرکے پیش کئے گئے چالان میں بتایا گیا کہ لواحقین بھی کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے، پولیس کی جانب سے عدالت سے مقدمہ سی کلاس کرتے ہوئے خارج کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور سی کلاس چالان کو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ میں تبدیل کردیا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مقتول کی ہلاکت کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی، سب اسٹیشن میں نہ دروازہ تھا اور نا ہی حفاظتی انتظامات تھے،واضح رہے کہ ڈیفنس تھانے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، عامر ضیا سمیت چار ملزمان کے خلاف درج ہے۔