جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال پر یوم سوگ، عدالتی امور معطل رہے

November 14, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر صوبے بھر میں عدالتی امور معطل رہے اور وکلا نے یوم سوگ منایا۔وائس چئیرمین سندھ بار کونسل سید حیدر امام رضوی اور سندھ ہائی کورٹ بار نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اپنے بیان میں کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ بہادر جج تھے انہوں نے جج کی حیثیت سے دلیرانہ اور تاریخی فیصلے کئے۔