رانا ثناء ﷲ کے داماد احمد شہریار پرقتل کیس میں فردجرم عائد کر دی گئی

November 14, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ) رانا ثناء ﷲ کے داماد احمد شہریار پرقتل کیس میں فردجرم عائد کر دی گئی، فیصل آباد کے بٹ برادران قتل کیس میں ملوث رانا ثناء ﷲ کے داماد ملزم رانا احمد شہر یار ایڈیشنل سیشن جج ندیم انور چوہدری کی عدالت میں پیش ہوئے،ملزم کے وکیل جاوید اعوان کی استدعا پر کارروائی چار دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔