تحریک مزاحمت میں تیزی سے نریندر مودی بوکھلا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

November 15, 2020

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بدترین محاصرے کے باوجود تحریک مزاحمت میں تیزی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بوکھلا گیا ہے۔

راجا فاروق حیدر کمبائنڈ ملٹری اسپتال مظفر آباد پہنچنے اور بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے زخمیوں کو امدادی رقوم کے چیک دیے اور کہا کہ ایل او سی پر بھارت نے بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی کی ہے۔


انہوں نے پاک فوج کے زخمی جوانوں کی بھی عیادت کی اور کہا کہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بزدلوں کی فوج نے نہتے لوگوں، بچوں اور گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی بوکھلا گیا ہے کیونکہ بدترین محاصرے کے باوجود تحریک مزاحمت میں تیزی آئی ہے۔