شبلی فراز مراد علیٰ شاہ کی جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو

November 16, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ اللّہ تعالی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

شبلی فراز نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کر خود کو اور دوسروں کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں جمعے کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، جمعہ کی نماز کے بعد کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔