ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں جمعے کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، جمعہ کی نماز کے بعد کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔