ہارنے کے بعد آپ کا یہ رونا دھونا ہمیں پہلے سے معلوم تھا، شہبازگِل

November 16, 2020

معاون خصوصی شہباز گِل کا گلگت بلتستان کے الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ ہارنے کے بعد آپ کا یہ رونا دھونا ہمیں پہلے سے معلوم تھا، جی بی کے عوام نے کرپٹ ٹولہ مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت کے لوگ آپ کے ملک دشمن بیانیے سے متنفر ہیں۔

شہبازگِل نے کہا ہے کہ اقتدار اور مفادات کے لیے الیکشن لڑنےوالوں کی شکست یقینی تھی۔

اُنہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے متعلق مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی جیسے درباریوں کو کرپشن کےسوال پر انقلاب یاد آتا ہے۔