چودھری شجاعت کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

November 16, 2020


مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور کے سروسز اسپتال میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سروسز اسپتال پہنچے اور چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔

عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک ہیں اور سیاست میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب سروسز اسپتال میں گیارہ روز علاج معالجے کے بعد چودھری شجاعت کو ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد وہ گھر روانہ ہوگئے۔

چوہدری شجاعت کو نمونیے کی شکایت پر اسپتال میں لایا گیا تھا۔