پی ڈی ایم اجلاس: چارٹر آف پاکستان کو حتمی شکل دینے کا امکان

November 16, 2020

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی صدارت ہوا، جس میں چارٹر آف پاکستان کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چارٹر آف پاکستان کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم کے چارٹر آف پاکستان کی منظوری کل سربراہی اجلاس میں دی جائے گی۔