ایمن خان اور منیب بٹ بھی ترکی کی محبت میں گرفتار

November 17, 2020

پاکستان کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دل پر راج کرنے والی ایمن خان نے استنبول کو ایک خاص شہر قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں سیر سپاٹے کرنے والی ایمن خان نے سوشل میڈیا سائٹانسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ تُرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔


مذکورہ تصویر میں ایمن خان نے مغربی لباس جینز اور شرٹ کے ساتھ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ استنبول کی سڑک پر موجود ہیں۔

ایمن خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میں استنبول ایک خاص شہر ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ کے ساتھ بھی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ ترکی کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتی ہوئیں حسین یاد جمع کر رہی ہیں۔


ایمن خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر لمحے سے محبت کریں۔‘

اداکارہ کے انسٹاگرام پر جو اب تک کی آخری پوسٹ کی گئی ہے اُس میں وہ سمندر کے کنارے بیٹھی ہیں جبکہ اُن کی تصویر بظاہر بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے۔


دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تُرکی کے کچھ خوبصورت لمحات شیئر کیے ہیں۔


منیب بٹ نے ایمن خان کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے تُرکی کو ایک خوبصورت ملک قرار دیا ہے۔

اداکار نے دیگر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مرحبا تُرکی۔‘


یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ دو روز قبل ہی چھٹیاں گُزارنے کے لیے پاکستان کے دوست ملک ترکی روانہ ہوئے ہیں۔

رواں سال پاکستان کے کئی نامور فنکاروں نے سیر و تفریح کے لیے تُرکی کا رُخ کیا ہے، اُن فنکاروں میں عدنان صدیقی، کنزہ ہاشمی، ایمان علی، سعدیہ خان، شنیرا اور وسیم اکرم سمیت دیگر شامل ہیں۔