کورونا کے باعث ترکی میں کرفیو کا اعلان

November 18, 2020

ترکی میں کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت نے ویک اینڈز پر کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا۔ کیفے اور ریستوران صرف ڈلیوری سروسز کریں گے۔ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

کورونا پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس ویک اینڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کرفیو ہوا کرے گا، صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔

ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ اور اموات 11 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔