لاہور میں 9 بچے بٹھانے پر موٹرسائیکل سوار کا چالان

November 18, 2020

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں موٹرسائیکل سوار کا نہ ڈبل نہ ٹرپل بلکہ 9بچے بٹھانے پر چالان کٹ گیا۔

ملک میں موٹرسائیکل سواروں کے مختلف وجوہات پر ٹریفک چالان ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی ہیلمٹ نہ پہننے تو کبھی کسی اور وجہ پر جرمانہ بھرنا پڑتا ہے۔

اکثر بائیک سوار ٹریفک پولیس کے ہاتھوں بے جا چالان کا شکوہ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔