مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

November 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر تحصیل صدر اقبال خان کی ہدایت پر پکی پل، لطف آباد، نیہالہ والا، صدیق آباد اور اڈا بند بوسن پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران دو ٹرک سامان تجاوزات قبضہ میں لے لئے گئے، آپریشن کی نگرانی ڈپٹی تحصیل آفیسر ریگولیشن انعم معصوم اورلینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ نے کی۔ انعم معصوم نے ناجائز تجاوزات کرنے والوں کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے، تحصیل صدر کی انسداد تجاوزات ٹیم نے کارروائی میں کثیر تعداد میں سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیا ہے، ٹیم نے ناجائز تجاوزات بنانے پر 17ہزار 500 روپے جرمانہ کیا ہے۔