خیرپور: جلی ہوئی ڈبل کیبن سے لاش برآمد

November 18, 2020

خیرپورمیں بھرگنی کےقریب سڑک پر جلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی اے ایس آئی بلاول وسان کی ہے جبکہ جلی ہوئی لاش ناقابل شناخت ہےجسے پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے کےلئے ایم پی اے منور وسان اور ایس ایس پی امیر مسعود مگسی موقع پر پہنچے۔

منور وسان کا کہنا ہے کہ اےایس آئی بلاول وسان کا موبائل فون مسلسل بند جارہا ہے۔ گاڑی بلاول وسان کی ہے، لاش کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔