دنیا میں 5 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کیسز

November 18, 2020

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 59 لاکھ 43 ہزار 122 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 43 ہزار 378 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 56 لاکھ 36 ہزار 558 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 743 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 89 لاکھ 63 ہزار 186 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 54 ہزار 255 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 16 لاکھ 95 ہزار 711 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 43 لاکھ 53 ہزار 660 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 781 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 70 لاکھ 87 ہزار 796 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 31 ہزار 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 89لاکھ 12 ہزار 907 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 66 ہزار 743 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 11 ہزار 758 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 46 ہزار 273 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 20 لاکھ 36 ہزار 755 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 33 ہزار 931 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 71 ہزار 13 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 41 ہزار 688 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 35 ہزار 58 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 52 ہزار 745 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 14 لاکھ 10 ہزار 732 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 36 ہزار 106 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 29 ہزار 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 46 ہزار 464 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 12 لاکھ 38 ہزار 72 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہزار 381 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 11 ہزار 128 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 692 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 918 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 64 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 369 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 544 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 50 لاکھ 18 ہزار 483 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 208 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 37 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 954 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔