حکومت اہل ہی نہیں تو کیا مذاکرات کریں، امیر مقام

November 18, 2020

مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام کہتے ہیں کہ پشاور کا جلسہ ضرور ہوگا، ہم مذاکراتی کمیٹی کو نہیں مانتے، حکومت اہل ہی نہیں تو کیا مذاکرات کریں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام کا کہنا ہےکہ قوم کے لیے مشکل ترین دور ہے، اسی لیے ہم نے پی ڈی ایم بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک زور و شور سے چلے گی، مانسہرہ میں بھی جلسہ جاری ہے۔

امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ خیر کریں گے، کورونا وائرس کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے متعلق احتیاط کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائی کورٹ نے اجازت دی تو آج جلسہ کر رہے ہیں، عمران خان کو فارغ کرنا بھی اہم کام ہے، حکومت کے جانے کے بعد سب کو ریلیف مل جائے گا۔