راولپنڈی، غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کا قتل، 4 ملزمان گرفتار

November 18, 2020

راولپنڈی میںغیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کے الزام میں 4 اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 12 اکتوبر کو رحمان خان اور میمونہ کو قتل کیا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔