پارا چنار: شادی کی تقریب کے دوران چھت گرگئی، 8 افراد جاں بحق

November 18, 2020


پاراچنار کے علاقے پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں 8 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاںانہیںطبی امداد دی جارہی ہے۔