فصلوں کی باقیات جلانے سے دہلی کی فضا دوبارہ آلودہ

November 19, 2020

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں اضافہ ہونے پر دارالحکومت دہلی کی فضا دوبارہ آلودہ ہو گئی۔

نئی دہلی کی فضاءکا معیار ایک بارپھر بدترین کیٹیگری پر آ گیا ہے۔

بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں اضافے نے فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک اضافہ کیا ہے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نےتیز ہوائیں چلنے کے باعث کل فضائی آلودگی میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔