سوشل میڈیا پر زِپ شکل کی کشتی کے چرچے

November 19, 2020

جاپان کے دریا میں ایک انوکھے ڈیزائن والی کشتی چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی شکل زِپ کے جیسی ہے اور جب وہ کشتی پانی سے گزرتی ہے تو دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے جیسے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے پانی کو کھول رہی ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اس انوکھی کشتی کو’ زِپ فاسٹنر شپ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی آزمائش سیومیڈا دریا میں کئی گئی جبکہ یہ کشتی ڈیزائن آرٹ ٹوکیو 2020 میں عوامی دلچسپی کے لیے رکھی گئی ہے۔

اس زِپ نما کشتی کو جاپان کے ایک تخلیقی فنکار یاشیرو سوزوکی نے ڈیزائن کیا ہے جو روزمرہ اشیا کو بغور دیکھتے ہوئے انہیں اپنی ڈیزائننگ میں استعمال کرتا ہے۔

یاشیرو سوزو کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے دن رات محنت کرکے اس ڈیزائن کو بڑھا کر کاغذ سے حقیقی شوروم تک پہنچایا لیکن تکمیل کے بعد ان کی محنت سامنے آئی جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔