• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاؤں میں’خوفناک بھیڑیا روبوٹ‘ کیوں نصب کیا گیا؟


جاپان کے دیہی علاقوں میں انسانوں اور فصلوں کو خونخوار ریچھوں سے بچانے کے لیے خوفناک بھیڑیوں کے دو روبوٹ نصب کردیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹاکی کاوا نامی یہ گاؤں جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں واقع ہےجہاں گزشتہ ماہ میں مختلف اوقات میں خونخوار ریچھ دیکھے گئے۔

 ان ریچھوں نے ناصرف فصلوں کو نقصان پہنچایا بلکہ گاؤں کے لوگ بھی اُس کے شکار ہوئے، اس افسوسناک واقعے کے بعد گاؤں والوں نے مل کر دو روبوٹ بھیڑیے خریدے ہیں جن کی شکل بہت ہولناک ہے اور ان کی آنکھوں میں سرخ روشنیاں لگی ہیں۔

روبوٹ بھیڑیے کی چار ٹانگیں ہیں جبکہ یہ خوفناک آنکھوں سے روشنی خارج کرکے بھیڑیے کی طرح آواز نکالتا ہے۔ اسے ایک اوتا سائیکی نامی انجینیئر نے تیار کیا ہے جو دو سال میں 70 روبوٹ فروخت کرچکے ہیں۔

گاؤں والوں کی جانب سے یہ اقدام کرنے کے بعد بعد ریچھوں کی آمدورفت کم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب مختلف اشاعتی اداروں نے خبر دی ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں یہاں ریچھوں کی آمدورفت بڑھ گئی ہے اور رواں سال میں ہی اس گاؤں میں ریچھوں کی جانب سے ایک درجن حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ ان حملوں کے بعد جاپانی حکومتی ادارے حرکت میں آئے اور ستمبر کے آخر میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔

تازہ ترین