سندھ: سرکاری لیبارٹریز میں کورونا کٹس کی کمی، ہزاروں سیمپلز جمع

November 20, 2020

سندھ کی سرکاری لیبارٹریز میں کورونا کٹس کی کمی کے بعد ہزاروں کی تعداد میں سیمپلز جمع ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی سرکاری لیبارٹریز میں 60 سال سے کم عمر اور بغیر علامات والے مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے پر پابندی لگا دی گئی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ٹیسٹ پر یہ پابندی چند روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔

سندھ کی سرکاری لیبارٹریز میں ملک سے باہر جانے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

سرکاری لیبارٹریز میں صرف کورونا کی علامات والے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں کا ٹیسٹ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کے اسٹاف اور طلبہ کے ٹیسٹ اسی صورت میں ہوسکیں گے اگر ان میں علامات پائی جائیں۔