انجلینا جولی کی فلم میں ٹام ہارڈی کاسٹ

November 20, 2020

معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی فلم میں ٹام ہارڈی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایک فوٹوگرافر کی زندگی پر بننے والی فلم کو انجلینا جولی ڈائریکٹ کر رہی ہیں جس میں ٹام ہارڈی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

انجلینا جولی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ انہیں ڈان مک کلن کی زندگی اور انکے کام پر فلم بنانے پر خوشی اور فخر ہے۔

ڈان مک کلن نامی مشہور فوٹوگرافر نے ویتنام اور شمالی آئرلینڈ میں بحران کے دوران اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی نے بطور ڈائریکٹر پہلی فلم 2011 میں کی تھی۔