پنجاب، پرائیوٹ اسپتالوں کا کوروناوائرس ڈیٹا آڈٹ مکمل

November 20, 2020

صوبہ پنجاب کے تمام پرائیوٹ اسپتالوں کا کورونا وائرس کا ڈیٹا آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاک 292 مریضوں کی ڈیٹا انٹری مکمل کروالی گئی ہے، ڈیٹا آڈٹ مکمل ہونے کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 2811 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق غلط نام و پتہ، شناختی کارڈ کی عدم دستیابی کی بنا پر بروقت ڈیٹا انٹری نہ ہوسکی تھی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ مارچ 2020ء سے نومبر 2020ء کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کا ڈیٹا کا آڈٹ کیا گیا، ڈیٹا آڈٹ کے دوران ایکسپرٹس کی ٹیم نے ہر ایک کیس کا انفرادی طور پر جائزہ لیا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈیٹا آڈٹ کے اعداد و شمار این سی او سی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بجھوا دیئے گئے ہیں ۔