حکومت شہر کا حسن بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے، عثمان بزدار

November 20, 2020


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے لاہور جیسے خوبصورت شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہماری حکومت شہر کا حسن بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹھوکر نیاز بیگ پر خیر مقدمی آرائشی گیٹ باب لاہور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور باغوں اور پھولوں کا شہر ہے۔ باب لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔ منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ جنکشن کی ری ماڈلنگ بھی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی جنگلے اور آرائشی روشنیاں لگائی گئی ہیں ۔ باب لاہور 130فٹ چوڑا اور 60 فٹ بلند ہے۔