سندھ جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز کل ہونگے

November 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی ٹیم کے ٹرائلز اتوار 22 نومبر کو نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونگے۔ سندھ کی32 رکنی(گرلز اینڈ بوائز) انڈر16 ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو 28 نومبر سے30 نومبر تک ہونے والی نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پشاور میں شرکت کرے گی۔