والد کے پیسے نہ دینے پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاکر جیل منتقل

November 22, 2020


خیرپور میں بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی کو جیل بھیج دیا گیا۔

ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے بیمار والد سے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے، والد کے انکار کرنے پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی تھی۔

واقعے کے بعد ٹک ٹاکر ماروی خلجی کے والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا تھا۔

والد کی جانب سے تھانہ پیرجوگوٹھ میں مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے بیٹی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بعدازاں پولیس نے ٹک ٹاکر ماروی خلجی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے گھر کا فریج، واشنگ مشین اور دیگر سامان جل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے والد سے 2 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا، لڑکی کا والد فالج کا مریض ہے اور واپڈا کا ریٹائرڈ ملازم ہے۔