لندن: نواز شریف کی والدہ کے انتقال کے بعد گھر کے باہر کارکن جمع

November 22, 2020


لندن میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ کے انتقال کے بعد گھر کے باہر کارکن جمع ہونا شروع ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعظم کی والدہ کی تدفین تک پارٹی کی تمام سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کیا کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ کی تدفین تک پارٹی کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لندن میں انتقال کر جانے والی نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم کی میت کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں رکھا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی میت پرائیویٹ اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس میں رکھی جائے گی۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورونر بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورونر ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ تحریر کریں گے۔

تدفین اور میت پاکستان بھجوانے کے انتظامات ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد کیے جائیں گے۔