انعام بٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش

November 23, 2020


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری کو اپنے ٹوئٹر پیغام کی زینت بنایا، اور بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

انعام بٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بیٹیاں باپ کا فخر ہوتی ہیں،اللہ کا شکر ہے جس نے رحمت سے نواز۔

پاکستان کے لیے عالمی سطح پر کئی گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر انعام بٹ جنوری 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

انعام بٹ کی اہلیہ خدیجتہ الکبری ان کی کزن ہیں، شادی کے موقع پر انعام بٹ نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

انعام بٹ کی شادی کی تقریب گزشتہ شب گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور پہلوانوں، عزیز و اقارب اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔