کفالت کیلئے تیار ہیں تو اسد خٹک کو بچوں سے ملاقات کی پیشکش

November 24, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ وینا ملک کے قانونی مشیر تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میں نے اسد بشیر خٹک سے رابطہ کرکے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کی کفالت کے لئے تیار ہیں تو میں ان کی ملاقات بچوں سے کروادوں گا لیکن تاحال انہوں نے میری پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا ۔تنویر کھوکر نےنیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں مزید بتایا کہ میں اور میری کلائنٹ وینا ملک ہر ممکن معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم دونوں نے کسی بھی مقام پرقانون اور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔اسد بشیر خٹک اپنے بچوں کی کفالت کے قانونی طور پر ذمہ دار ہیں میری ذاتی رائے میں ان کو بچوں سے زیادہ دولت سے پیار ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ تین سال تک کبھی خاموش نہ رہتے۔ وینا ملک کو اپنے بچوں سے پیار تھا اسی لئے وہ ان کے ساتھ رہ رہی ہے۔ تنویر کھوکر کا مزید کہنا تھا کہ اسد بشیر خٹک کی قانونی پوزیشن بہت کمزور ہے۔