باچا خان چوک سے نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد

November 24, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) باچا خان چوک سے نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق سٹی پولیس کو گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ باچا خان چوک پر نشے کے عادی شخص کی لاش پڑی ہوئی جس موقع پر پہنچ کر تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش کو شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ۔